Friday, April 19, 2024

پاکستان جرمنی کیساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

پاکستان جرمنی کیساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف
August 31, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن وزیر خارجہ ہائیکوماس نے منگل کے روز جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور جرمنی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بھی زیر غور آیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ، پاکستان جرمنی کیساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، پاکستان باہمی فوائد پر مبنی دوطرفہ تعلقات میں وسعت کا خواہاں ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کابل سے شہریوں کے انخلاء میں پاکستانی تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔