Thursday, March 28, 2024

کراچی فیکٹری آتشزدگی سانحہ، فیکٹری مالک روپوش، نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

کراچی فیکٹری آتشزدگی سانحہ، فیکٹری مالک روپوش، نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
August 31, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں آتشزدگی سے سولہ افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، فیکٹری مالک علی مہتا روپوش ہو گیا، تفتیشی حکام نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ سے درخواست کردی۔ 

زمین نگل گئی یا اسمان کھا گیا۔ کراچی کےعلاقے کورنگی مہران ٹاون میں آتشزدگی کا شکار فیکٹری کا مالک علی مہتا واقعہ کو چار روز گذر جانے کے باوجود پولیس کے ہاتھ نہ آسکا۔

ذرائع کا دعویٰ فیکٹری مالک کا کوئی سراغ نہ ملنے کے بعد اب تفتیشی حکام نے اب علی مہتا اور اس کے دیگر ساتھیوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے جبکہ مفرورملزم کی ٹریول ہسٹری معلوم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجرمانہ غفلت کے مرتکب فیکٹری مالک کی تلاش میں کورنگی انوسٹی گیشن پولیس نے گذشتہ شب بھی اس کی رہائش گاہ سمیت متعدد مقدمات پر چھاپے مارے تاہم کوئی سراغ نہیں ملا تفتیشی حکام کے مطابق فیکٹری مالک علی مہتا اور منیجر عمران زیدی نے اپنے موبائل فون بند کر دئیے ہیں۔

ستائیس آگست کو رونما ہوئے افسوس ناک سانحہ میں سولہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔