Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ممکنہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا سلیکشن پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ

ممکنہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا سلیکشن پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ
August 31, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی سی بی کے اگلے ممکنہ چیئرمین رمیز راجہ نے سلیکشن پالیسی اورہائی پرفارمنس سنٹر میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے رمیز راجا کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی بھی کرادی۔

ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت سلیکشن کمیٹی خود مختار ہوگی۔ کسی سابق سینئر کرکٹر کو چیف سلیکٹر مقررکیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی چیئرمین کے علاوہ تین سے چار رکنی ہوگی جس میں صوبائی کوچز کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

نئی سلیکشن کمیٹی کے ارکان کو تنخواہ دی جائے گی۔ سلیکشن کمیٹی کے ارکان ڈومیسٹک میچز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی خود جانچیں گے۔ پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ادھر سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا، رمیز راجہ کے پاس وژن اور تجربہ ہے، امید ہے وہ پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلیاں لیکر آئیں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔