Thursday, April 25, 2024

سی پیک کیخلاف ناپاک عزائم رکھنے والوں کو شکست دینے کیلئے پُرعزم ہیں، آرمی چیف

سی پیک کیخلاف ناپاک عزائم رکھنے والوں کو شکست دینے کیلئے پُرعزم ہیں، آرمی چیف
August 31, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے آج منگل کے روز جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغانستان کی صورتحال اورعلاقائی سلامتی پرگفتگو کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا، سی پیک کے خلاف ناپاک عزائم رکھنے والوں کو شکست دینے کیلئے پُرعزم ہیں۔

چینی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا، نونگ رونگ نے کہا افغانستان کی حالیہ صورتحال میں پاکستان کا کردارکلیدی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ، چین بحیثیت تذویراتی شراکت دار پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔