Thursday, April 18, 2024

پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈیڑھ روپے فی لٹر تک سستا، نوٹیفکیشن جاری

پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈیڑھ روپے فی لٹر تک سستا، نوٹیفکیشن جاری
August 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) عوام کیلئے خوشخبری کے لیے خوشخبری ہے،حکومت نے پٹرول 1 روپیہ 50 پیسے، ہائی اسپیڈڈیزل قیمت میں بھی 1 روپیہ 50 پیسے فی لٹر تک سستا کریا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

عوام کیلئے خوشخبری کے لیے خوشخبری ہے، وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لٹر تک کمی کردی گئی۔ پٹرول کی نئی قیمت 118 روپے 30 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 115 روپے 3 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسہ فی لٹر کمی کردی گئی، نئی قیمت 86 روپے 80 پیسے فی لٹر ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر سے نئی قیمت 84 روپے 77 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔