Thursday, March 28, 2024

افغانستان کی نئی حکومت خطے کے ممالک کی مشاورت سے تسلیم کریں گے، فواد چودھری

افغانستان کی نئی حکومت خطے کے ممالک کی مشاورت سے تسلیم کریں گے، فواد چودھری
August 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ 

وفاقی کابینہ اجلاس میں افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء کے حوالے سے صورتحال بھی زیر غور آئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا، افغانستان کی نئی حکومت خطے کے ممالک کی مشاورت سے تسلیم کریں گے۔

اُنہوں نے کہا، کابینہ نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا، ہر ممکن مدد کریں گے۔ تمام خواہشمند پاکستانیوں کو افغانستان سے نکال لیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ، افغانستان میں حکومت سازی افغان عوام کا حق ہے، دعا گوہیں افغانستان میں امن کا سورج طلوع ہو۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ، ڈاکٹر عشرت ذاتی وجوہات کی بناء پر مزید کام جاری رکھنا نہیں چاہتے۔ وزیر اعظم نے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتیں نیچے لانے کی ہدایت کی ہے۔

فواد چودھری بولے کہ، انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن کو ساتھ بٹھانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ اپوزیشن نے اصلاحات پڑھے بغیر ہی محاذ کھڑا کرلیا۔ کہا کہ، حکومت کی مخالفت میں اپوزیشن کو شیطان سے بھی اتحاد کرنا پڑا تو یہ کرلیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ برطانوی ریڈلسٹ سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔