Thursday, April 25, 2024

نور مقدم کیس ، امریکی سفارتخانے کے حکام کو اڈیالہ جیل میں قونصلر رسائی دے دی گئی

نور مقدم کیس ، امریکی سفارتخانے کے حکام کو اڈیالہ جیل میں قونصلر رسائی دے دی گئی
August 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نور مقدم کیس میں امریکی سفارتخانے کے حکام کو اڈیالہ جیل میں قونصلر رسائی دے دی گئی۔

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے حکام کے ذریعے قونصلر رسائی دے دی گئی۔ امریکی سفارتخانے نے وزارت داخلہ کو تحریری طور پر قونصلر رسائی کی اجازت کیلئے کہا تھا جس پر پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ٹیلیفونک رابطے کی باقاعدہ منظوری دی اور اڈیالہ جیل حکام کو اس ضمن میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔

 اڈیالہ جیل حکام کے مطابق جیل میں قید ملزم ظاہر جعفر نے امریکی سفارتخانہ کے حکام کے ذریعے قونصلر رسائی حاصل کرکے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور امریکی قونصلر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو 25 منٹ تک جاری رہی جس میں ملزم نے اپنے کیس کے مختلف پہلوﺅں پر بات چیت کی ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ ستمبر تک کی توسیع کی تھی ۔ پولیس بخشی خانہ سے ہی ملزم کو واپس اڈیالہ جیل لے کر روانہ ہو گئی تھی۔