Friday, April 26, 2024

اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین دیکھی ہی نہیں تو پھر اعتراض کیسا، شبلی فراز

اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین دیکھی ہی نہیں تو پھر اعتراض کیسا، شبلی فراز
August 30, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) وفاقی وزیرسائنس ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین دیکھی ہی نہیں تو پھر اعتراض کیسا۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی افادیت بارے آگاہ کرنے یوای ٹی پشاور پہنچے۔ تقریب میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ طلبہ نے ووٹ کاسٹ کئے۔

تقریب سے خطاب میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ای وی ایم سے پندرہ سیکنڈ میں پولنگ بوتھ کا ریزلٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا، ای وی ایم سے نہ ووٹ ضائع ہوں گے نہ ڈیٹا میں گڑبڑ ہوسکتی ہے۔ انٹرنیٹ کی بھی ضروت نہیں اس لئے کوئی ڈیٹا ہیک نہیں کرسکتا۔ 2023 کے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے۔

وفاقی وزیرشبلی فراز نے دو ماہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ہیکاتھون کرانے اور مشین ہیک کرنے کا چیلنج دینے کا اعلان بھی کیا۔