Saturday, April 27, 2024

2023 کے انتخابات ہر صورت شفاف ہونے چاہئیں، شہباز شریف

2023 کے انتخابات ہر صورت شفاف ہونے چاہئیں، شہباز شریف
August 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) اپوزیشن رہنماء شہباز شریف کہتے ہیں کہ، 2023 کے انتخابات ہر صورت شفاف ہونے چاہئیں۔

سوموار کے روز مزارقائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا، تمام جماعتوں کو الیکشن میں برابری کا موقع ملنا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا، 74سال میں اسٹیبلشمنٹ نے کسی حکومت کو اتنی سپورٹ نہیں کی جتنی اس حکومت کو کی، لیکن بدقسمتی سے اس نالائق حکومت نے اسٹیلشمنٹ کی سپورٹ سے فائدہ نہیں اٹھایا۔

شہباز شریف نے گرین لائن کو کراچی کے لئے ن لیگ کا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا، اللہ نے موقع دیا تو 2 سال میں کراچی کو جنوبی ایشیا کا پیرس بنا دیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا، ہم نے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے محنت سے کم کئے، ہم نے پانی کی قلت کے خاتمے کے لئے سندھ حکومت کو فنڈز دئیے تھے۔