Thursday, March 28, 2024

پی ڈی ایم کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

پی ڈی ایم کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان
August 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

کراچی کے جناح باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت پر کھل کر تنقید کی، خطاب میں کہا مہنگائی کا طوفان روکنے کیلئے عوامی ریلے کو اسلام آباد لے جانا ہوگا، کرپٹ حکومت کو دفن کرنے کے لیے جائیں گے، یہ ہوکر رہے گا۔

انہوں نے کہا، عمران خان نیازی دن رات جھوٹ بولتا ہے، پی ڈی ایم کو موقع ملا تو مہنگائی ختم اور ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمٰن کراچی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بولے کہ، اب صرف جلسے نہیں ہوں گے، روڈ کارواں چلیں گے، اسلام آباد کی طرف مارچ بھی ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ، قافلہ چل پڑا ہے، حکمرانوں کو خس وخاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا، یہ حکومت ناجائز، جعلی ووٹ کی بنیاد پر کرسی پر مسلط ہے، جعلی حکمرانوں نے پاکستان کو غیرمحفوظ ریاست بنا دیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، دھاندلی سے آنے والے انتخابی اصلاحات کیسے کرسکتے ہیں، پاکستان نااہلوں کے لیے نہیں بنا تھا، لوگو اٹھو اور انقلاب لاؤ۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا، وفاق نے سندھ سے زیادتیاں کیں، سندھ بھر میں سڑکیں تباہ اور غربت بے روزگاری ہے۔

آفتاب شیرپاؤ نے کہا، پاکستان مضبوط تب ہوگا جب جمہوریت ہوگی، حکمران آج اگر عوام میں آئیں تو وہ انہیں جوتے ماریں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا، ن لیگ نے 2 کروڑ افراد کو روزگار دیا۔ اگلے الیکشن میں پی ڈی ایم اور ن لیگ کامیاب ہوگی۔

اویس نورانی نے کہا عمران خان نے گرین لائن منصوبہ بند کردیا، پنجاب حکومت گدھوں کی فارمنگ کررہی ہے۔

جلسے میں قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا تعلیمی اداروں کو بند کر کے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔ کراچی کے تاجروں پر ظلم بند کیا جائے، کاروباری حضرات کو مراعات دی جائیں۔