Tuesday, March 19, 2024

اعلیٰ عسکری قیادت کل پارلیمانی دفاعی کمیٹیوں، کشمیر کمیٹی کو افغان صورتحال پر بریفنگ دے گی

اعلیٰ عسکری قیادت کل پارلیمانی دفاعی کمیٹیوں، کشمیر کمیٹی کو افغان صورتحال پر بریفنگ دے گی
August 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) افغانستان کی بدلتی صورتحال اور پاکستان پر ممکنہ اثرات کے تناظر میں افواج پاکستان کی قیادت ملکی داخلی سلامتی اور افغان صورت حال پر کل ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی۔ کمیٹی ارکان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملیں گے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے ارکان کل جی ایچ کیو کا دورہ کریں گے جہاں ارکان کو بدلتی افغان صورت حال اور پاکستان کی پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا۔

سینیٹ دفاعی کمیٹی کی سربراہی مشاہدحسین سید کریں گے جبکہ قومی اسمبلی دفاعی کمیٹی کے سربراہ امجد علی خان ہوں گے۔ کمیٹیوں کے ارکان کو کل صبح ساڑھے 9 بجے جی ایچ کیو پہنچنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ سیکرٹری دفاع، سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قومی سلامتی کو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ بریفنگ دینے کی درخواست دفاعی کمیٹیوں کی جانب سے کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی کمیٹی ارکان کی ملاقات ہوگی جبکہ ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل بابر افتخار بھی بریفنگ میں شرکت کریں گے۔ دفاعی کمیٹیوں اور پارلیمانی کشمیر کے ارکان یادگار شہدا پر حاضری دیں گے، پھولوں کی چادر چڑھائیں گے، فاتحہ خوانی کریں گے۔