Friday, March 29, 2024

لاہور، نیشنل لائسنسنگ امتحان کیخلاف ینگ ڈاکٹرز اور طلبا کا آج پھر کلمہ چوک پر دھرنا

لاہور، نیشنل لائسنسنگ امتحان کیخلاف ینگ ڈاکٹرز اور طلبا کا آج پھر کلمہ چوک پر دھرنا
August 29, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نیشنل لائسنسنگ امتحان کےخلاف ینگ ڈاکٹرز اور طلبا نے آج پھر کلمہ چوک پر دھرنا دیا۔ پولیس کی جانب سے کیمیکل سپرے کرنے پر متعدد ڈاکٹرز کی حالت غیر ہو گئی۔

نیشنل لائسنسنگ امتحان کیخلاف ینگ ڈاکٹرز اور طلباء نے آج پھر کلمہ چوک پر دھرنا دیا، احتجاج کے باعث پولیس نے برکٹ مارکیٹ روڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا۔

امتحانی مرکز کے باہربیرئیر اور خاردار تاریں لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ احتجاج کے دوران ڈاکٹرز اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آئے تو پولیس نے مظاہرین پر کیمیکل سپرا کر دی جس سے متعدد ڈاکٹرز کی حالت غیر ہو گئی۔

مظاہرین نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دیتے ہوئے احتجاج موخر کر دیا۔ ان کا کہنا تھا حکومت نے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کیلئے اسلام آباد کا رخ کرینگے۔

دو روز قبل بھی طلباء اور ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث نیشنل لائسنسنگ امتحان کو ری شیڈول کیا گیا تھا۔