Wednesday, April 24, 2024

پی ڈی ایم میں اب 11 جماعتیں نہیں صرف 11 لوگ ہیں، فرخ حبیب

پی ڈی ایم میں اب 11  جماعتیں نہیں صرف 11 لوگ ہیں، فرخ حبیب
August 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے، پی ڈی ایم میں اب 11 جماعتیں نہیں صرف 11 لوگ ہیں جو سیر و سیاحت کے لیے کراچی کے دورہ پر ہیں۔

اُنہوں نے پی ڈی ایم کے حوالے سے ردعمل میں کہا، جلسوں اور کارواں کا اعلان پہلے جیسا کھوکھلا نعرہ ثابت ہوگا، پی ڈی ایم وعدوں، نعروں اور دعوؤں میں ناکامی کا ورلڈکپ جیت چکی۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کا استعمال انتخابات میں دھوکہ دہی کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کردے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد نے ای وی ایم کو اس کے افعال اور کارکردگی کو دیکھے اور سمجھے بغیر مسترد کردیا کیونکہ یہ صرف انتخابی عمل میں دھوکہ دہی اور دھاندلی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔