Friday, March 29, 2024

پی ڈی ایم آج کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

پی ڈی ایم آج کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
August 29, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان ڈٰیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

پی ڈی ایم جلسے کے لیے اسٹیج اور پنڈال کی تیاری کے حوالے سے ترجمان جے یو آئی کے مطابق ایک لاکھ کرسیاں لگائی جائیں گی۔

جے یو آئی رہنما راشد سومرو نے خواتین کو شرکت سے روکنے کا اعلان کیا۔ مریم اورنگزیب نے خواتین کی بھرپور شرکت کے متعلق ٹویٹ کردیا، فضل الرحمان کو بھی خواتین کو شرکت کی اجازت دینے کا اعلان کرنا پڑا۔