Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ بزدار سے چودھری مونس الہی کی ملاقات، سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ بزدار سے چودھری مونس الہی کی ملاقات، سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال
August 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر آبی وسائل چودھری مونس الہی نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا مسلم لیگ ق ہماری اتحادی جماعت ہے،ان سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، اور بہتر انداز میں ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔ ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا ہے،360ارب روپے کے پیکیج سے ہر شہر میں یکساں ترقی ہوگی۔

اس موقع پر چودھری مونس الہٰی کا کہنا تھا پنجاب حکومت نے بے مثال ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان کیا ہے، ہمارا نصب العین عوام کی خدمت ہے اوراس کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سے یورپی یونین، پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن، یورپ کے چیئرمین پرویز اقبال لوسر کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، معیشت کی مضبوطی میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔