Saturday, April 20, 2024

کراچی، فیکٹری آتشزدگی میں مزدوروں کی اموات کا مقدمہ فیکٹری مالک سمیت دیگر کیخلاف درج

کراچی، فیکٹری آتشزدگی میں مزدوروں کی اموات کا مقدمہ فیکٹری مالک سمیت دیگر کیخلاف درج
August 28, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کےعلاقے کورنگی مہران ٹاون میں فیکٹری میں آگ لگنے اور مزدوروں کی اموات کا مقدمہ عمارت اور فیکٹری کے مالک سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا، تفتیشی ٹیم نے فیکٹری کا دورہ کیا۔ فیکٹری کا فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کے بعد علاقے میں فضا آج بھی سوگوار ہے، آگ اور دھویں سے سیاہ ہونے والی فیکٹری ویران پڑی ہے۔ فیکٹری کے درودیوار بھی جل گئے۔

گذشتہ روز فیکٹری میں آگ لگنے سے سولہ مزدورجاں بحق ہوئےتھے۔ علاقہ مکین کہتے سانحہ کی شفاف تحقیقات ہونا چاہیں۔

دوسری جانب سانحہ کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل تھانے میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ سرکاری مدعیت میں بلڈنگ کے مالک فیصل، فیکٹری مالک علی کے خلاف درج کیا گیا۔ فیکٹری مینجرعمران زیدی، سپروائزر ریحان اور چوکیدار سیدزرین کو بھی نازمزد کیا گیا ہے۔

تفتیشی ٹیم نے فیکٹری کا دورہ کیا اور شوائد اکھٹے کئے، تفٹیشی ذرائع کے مطابق فیکٹری کی فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فارنزک رپورٹ آنے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق مختلف محکموں کی غفلت سے ریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی۔

فیکٹری سے چند قدم دور تھانے کی نفری بھی تاخیر سے پہنچی تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق سکیورٹی گارڈ کا بیان لیا گیا ہے، گارڈ کی بھی غفلت سامنے آئی ہے۔