Friday, April 26, 2024

کورنگی مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں آتشزدگی ، تفتیشی حکام کا فیکٹری کا فرانزک کروانے کا فیصلہ

کورنگی مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں آتشزدگی ، تفتیشی حکام کا فیکٹری کا فرانزک کروانے کا فیصلہ
August 28, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کورنگی مہران ٹاؤن میں فیکٹری آتشزدگی سانحہ کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا۔ تفتیشی حکام نے فیکٹری کا فرانزک کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

سانحہ مہران ٹاون فیکٹری کی وجہ سے  علاقہ میں فضا آج بھی سوگوار ہے۔ آگ اور دھویں سے سیاہ ہونے والے فیکٹری بھی ویران پڑی ہے۔ فیکٹری کے درودیوار بھی جل گئے۔ گذشتہ روز فیکٹری میں آگ لگنے سے سولہ مزدورجاں بحق ہوئے تھے۔ علاقہ مکین کہتے ہیں سانحہ کی شفاف تحقیقات ہونا چاہیں۔

دوسری جانب سانحہ کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ سرکاری مدعیت میں بلڈنگ کے مالک فیصل، فیکٹری مالک علی کے خلاف درج کیا گیا۔ فیکٹری مینجرعمران زیدی، سپروائزر ریحان اور چوکیدار سید زرین کو بھی نازمزد کیا گیا ہے۔

تفتیشی ٹیم نے فیکٹری کا دورہ کیا اور شوائد اکھٹے کئے۔ تفٹیشی ذرائع کے مطابق فیکٹری کی فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فارنزک رپورٹ آنے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات سامنے آئی گیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق مختلف محکموں کی غفلت سے ریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی۔ فیکٹری سے چند قدم دور تھانے کی نفری بھی تاخیر سے پہنچی تھی۔

تفتیشی حکام کے مطابق سکیورٹی گارڈ کا بیان لیا گیا ہے۔ گارڈ کی بھی غفلت سامنے آئی ہے۔