Thursday, April 18, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ

لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ
August 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

 لاک ڈاؤن میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب ، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

آج سے 15 ستمبر تک ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ مارکیٹیں رات 8 تک کھلیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہو گی۔ ان ڈور شادی پر پابندی، آؤٹ ڈور میں 300 مہمانوں کی اجازت ہو گی۔ ان ڈور ڈائننگ بند، آؤٹ ڈور ڈائننگ بھی رات 10 تک ہو گی۔