Saturday, April 20, 2024

لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، تین دہشت گرد گرفتار

لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، تین دہشت گرد گرفتار
August 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گرد گرفتار کر لیئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشت گرد رضوان، عبدالقیوم اور عارف شامل ہیں۔ دہشت گردوں سے آئی ای ڈی، دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا ہدف فرقہ واریت پھیلانا تھا۔