Friday, April 19, 2024

شمالی وزیرستان کےعلاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کےعلاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک
August 27, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان کےعلاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے اسپن وام میں خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔