Friday, April 26, 2024

چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف کو وائس چیئرپرسن انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت اسٹیڈیز تعینات کرنیکی منظوری

چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف کو وائس چیئرپرسن انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت اسٹیڈیز تعینات کرنیکی منظوری
August 27, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے قانون نے چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف کو وائس چیئرپرسن انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت اسٹڈیز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ فیصلہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کے انہترویں اجلاس میں کیا گیا۔

محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے میاں محمد حنیف کو ایکسپرٹ، وائس چیئرپرسن مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون کے شرکاء نے محکمہ اوقاف کی سفارشات کو من و عن قبول کرتے ہوئے منظوری دی۔

حکومت نے میاں محمد حنیف کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نواز رکھا ہے۔

چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف یونیورسٹی آف فیصل آباد کے پیٹرن انچیف کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

وہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین فیصل آباد کے بورڈ آف گورنرزکے ممبر، پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

میاں محمد حنیف الائیڈ اسپتال فیصل آباد کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔