Friday, March 29, 2024

پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
August 27, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا، پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں، ہمارا واحد مقصد پُرامن، خود مختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کرنا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل باجوہ نے کابل ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی، دہشت گردی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر نے کابل سے انخلاء آپریشنز میں خصوصی مدد پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔