Tuesday, April 23, 2024

پی ڈی ایم کا کل کا ایجنڈا حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا کل کا ایجنڈا حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن
August 27, 2021 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں، پی ڈی ایم کا کل کا ایجنڈا حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر ہوگا۔

جمعہ کے روز مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، حکومت نے اپنی تین سالہ کارکردگی پر جھوٹے اعدادوشمار قوم کے سامنے رکھے، بے روزگاری تاریخ کی حدوں کو چھو رہی ہے،کئی سو گنا ادویات کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔

اُنہوں نے کہا، پی ڈی ایم کے فیصلے شہبازشریف نہیں سب مل کر کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم کا عظیم الشان جلسہ ہوگا، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ الیکٹرانک مشین دھاندلی کا نیا آلہ ہے۔ اب حکومت کو گھر بھیجنا قومی فریضہ بن چکا ہے۔ وزیر خارجہ شریف آدمی، کارکردگی دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا، افغانستان میں امن سے پاکستان میں بہتری آئے گی، 20 سالہ جنگ کے منفی اثرات ہم پر پڑے۔ انہوں نے کہا، عالمی طاقتوں کو افغانستان پر اپنی شرائط نہیں لگانی چاہئیں، انہوں نے انسانیت کا خون بہایا، انہیں اپنا جرم تسلیم کرلینا چاہئے۔ کچھ قوتیں طالبان کی فتح کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔