Friday, April 26, 2024

آرمی چیف سے برطانوی انٹیلی جنس چیف جنرل رچرڈ مور کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے برطانوی انٹیلی جنس چیف جنرل رچرڈ مور کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
August 27, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی انٹیلی جنس چیف جنرل رچرڈ مور کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، پیشہ ورانہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے کوشاں ہے۔ افغان فریقین کے درمیان متفقہ سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں ۔

جنرل رچرڈ مور نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔