Thursday, April 18, 2024

آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر اور بہاولنگر گیریژن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر اور بہاولنگر گیریژن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان
August 26, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر اور بہاولنگر گیریژن کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف کو فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، آرمی چیف نے ان کی پیشہ ورانہ تیاری ، تندہی اور بلند حوصلے کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے بہاولنگر گیریژن کے دورہ پر ہیوی میکانائزڈ بریگیڈ فوجیوں کی جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجیوں کی قابلیت کی تعریف کرتے ہوئے تربیت کے اعلیٰ معیار اور جنگی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے جنرل باجوہ زور دیا کہ، مکمل سپیکٹرم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے بنیادی صلاحیتوں کو مزید بڑھایا جانا چاہیے۔

اس سے قبل، سلیمانکی سیکٹر پہنچنے پر، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔