Friday, April 19, 2024

پنج شیر، طالبان اور مزاحمتی گروپوں کا ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے پر اتفاق

پنج شیر، طالبان اور مزاحمتی گروپوں کا ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے پر اتفاق
August 26, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغان وادی پنج شیر میں خونریزی کا خطرہ ٹل گیا، طالبان اور مزاحمتی گروپوں نے ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کرلیا۔

طالبان رہنما شہاب الدین کا کہنا ہے، امارت اسلامی افغانستان میں سب کو نمائندگی دی جائےگی، اب افغانستان میں امن قائم ہونا چاہئے، کامیابی کےلیے شریعت کے اصولوں پر عمل ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ، افغانوں نے ملک کو تقسیم کرنے اور تباہ کن جنگ میں مبتلا ہونے کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ دنیا ہمارے اتحاد، امن و سلامتی اور پُرامن زندگی پر حیران ہے۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا، خواتین کو شرعی قانون کے تحت تعلیم اور ملازمت کی آزادی ہے۔ حکومت سازی کے لئے سب سے مذاکرات جاری ہیں۔

اُنہوں نے کہا، اگر ہم افغان شہری نہ ہوتے تو غیر ملکی افواج خلاف مزاحمت نہ کر پاتے۔ مزید کہا کہ، چین کی تمام افغانوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی پالیسی خوش آئند ہے۔