Friday, April 26, 2024

زرتاج گل نے کمپنی باغ فیصل آباد میں میاواکی فاریسٹ کا افتتاح کر دیا

زرتاج گل نے کمپنی باغ فیصل آباد میں میاواکی فاریسٹ کا افتتاح کر دیا
August 26, 2021 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت کمپنی باغ فیصل آباد میں میاواکی فاریسٹ کا افتتاح کر دیا، وزیر مملکت نے کمال پور انٹرچینج کے قریب بھی پارک میں پودا لگایا۔

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے فیصل آباد کا دورہ کیا، زرتاج گل نے وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پروجیکٹ کے تحت کمپنی باغ میں پودا لگایا اور میاواکی جنگل کا افتتاح کردیا۔

زرتاج گل نے کمال پور انٹرچینج کے قریب واقع پارک میں بھی شجرکاری کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اب تک ایک ارب درخت لگا چکے ہیں مزید 9 ارب پودے لگانے کا ہدف ہے، کلین اینڈ گرین پروگرام میں حصہ لینے والون کو سلام پیش کرتی ہوں، حکومت سموگ کو کنٹرول کرنے پر بھی کام کررہی ہے۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی 12 سال کی کارکردگی صفر ہے، سیلاب کے دنوں میں ایک خادم اعلیٰ سیلفیاں بنواتے تھے، عثمان بزدار کو میڈیا پرآنے کی عادت نہیں، لیکن وہ کام کررہے ہیں۔

زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد میں 20 میاواکی جنگل لگائے جائیں گے، جو بڑھتی کو ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں۔