Friday, April 26, 2024

جرمن فٹبال کپ ، بائرن میونخ نے حریف ٹیم کو 12 صفر سے ناک آؤٹ کیا

جرمن فٹبال کپ ، بائرن میونخ نے حریف ٹیم کو 12 صفر سے ناک آؤٹ کیا
August 26, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) جرمن فٹبال کپ میں بائرن میونخ کی بریمر کے خلاف بڑی کامیابی ہو گئی۔ بائرن میونخ نے حریف ٹیم کو 12 صفر سے ناک آؤٹ کیا۔

بائرن میونخ نے  کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے اور حریف ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع  نہ دیا۔ چوپوموٹنگ کے چار گول کی بدولت بائرن میونخ نے بریمر کو 12 صفر سے مات دی۔

ای ایف ایل کپ  میں دوسرے راؤنڈ کے  دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ ساؤتھمپٹن اور آرسنل نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ ساؤتھمپٹن نے نیوپورٹ کاؤنٹی کو 8 صفر سے شکست دیتے ہوئے سب سے بڑی اوے کامیابی حاصل کی۔

ای ایف ایل  کپ کے دوسرے میچ میں آرسنل اور ویسٹ بروم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ آرسنل نے حریف ٹیم کو 6 صفر سے مات دی۔