Saturday, April 27, 2024

امریکا ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ فوری چھوڑنے کی ہدایت

امریکا ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ فوری چھوڑنے کی ہدایت
August 26, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ فوری چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

تینوں ممالک کے سفارتخانوں نے ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہوائی اڈے پر دہشت گردی کا خطرہ ہے ، فوری محفوظ مقام پر چلے جائیں۔

امریکی سفارت خانے نے بیان میں کہا کابل ایئرپورٹ کے باہر سکیورٹی خطرات ہیں ۔ امریکی شہری ہدایات ملنے تک گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔