Thursday, March 28, 2024

طالبان 31 اگست کے بعد بھی امریکی اور افغان شہریوں کے انخلا کے لیے محفوظ راستہ دیں گے ، انٹونی بلنکن

طالبان 31 اگست کے بعد بھی امریکی اور افغان شہریوں کے انخلا کے لیے محفوظ راستہ دیں گے ، انٹونی بلنکن
August 26, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے طالبان 31 اگست کے بعد بھی امریکی اور افغان شہریوں کے انخلا کے لیے محفوظ راستہ دیں گے۔

انٹونی بلنکن نے پریس بریفنگ میں کہا افغانستان میں 1500 کے قریب امریکی رہ گئے ہیں۔ تمام امریکیوں کے انخلا کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ کابل ایئر پورٹ سے مزید 4500 امریکیوں کا انخلا کیا گیا۔ افغانستان میں داعش کے حملے کا قوی امکان ہے۔