Friday, March 29, 2024

مینار پاکستان میں جو ہوا دیکھ کر بہت شرم آئی اور تکلیف ہوئی، وزیراعظم عمران خان

مینار پاکستان میں جو ہوا دیکھ کر بہت شرم آئی اور تکلیف ہوئی، وزیراعظم عمران خان
August 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں جنسی جرائم بڑھتے جا رہے ہیں، مینار پاکستان میں جو ہوا اُسے دیکھ کر بہت شرم آئی اور تکلیف ہوئی۔

پنجاب ایجوکیشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ تباہی کی وجہ یہی ہے بچوں کی ٹھیک تربیت نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں یکساں نصاب کے ساتھ سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی پڑھائی جائے، انگلش میڈیم تعلیم نے ذہنی غلامی دی۔ انگریز کا طبقاتی نظام ختم کرنا ہو گا، ملک میں کرپشن نچلی سطح تک پہنچ چکی۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں مصروف دن گزارا، وزیراعلی اور گورنر پنجاب سے ون آن ون ملاقات،عثمان بزدارنے صوبے کے انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور آئی جی پنجاب انعام غنی بھی وزیراعظم سے ملے۔

وزیراعظم عمران خان گریٹر اقبال پارک واقعے میں بروقت پولیس رسپانس نہ کرنے پر آئی جی پنجاب پولیس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے ٓئی جی پنجاب کو خواتین سے بدسلوکی کے واقعات پر فوری رسپانس دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو انتظامی امور پر بریفنگ دی۔  

گورنر پنجاب نے وزیراعظم سے ملاقات میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور آب پاک اتھارٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ چودھری سرور نے بتایا جی ایس پی پلس کے معاملے پر یورپی اراکین پار لیمنٹ کیساتھ رابطے میں ۔ ہیں جلد وہاں کا دورہ کریں گے

وزیراعظم سے صوبائی وزیر میاں محمور الرشید نے بھی ملاقات کی عمران خان نے بلدیاتی ایکٹ میں ضروری ترامیم جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے وزیر اعظم سے ملاقات میں ماضی کے واقعہ پر معذرت کر لی اور بتایا کہ ترین گروپ کے 11 ارکان ان سے رابطے میں ہیں۔

چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل زبیر نیازی نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی اور دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔