Friday, April 26, 2024

سندھ میں بڑی محنت سے امن قائم کیا ، صورتحال خراب نہیں ہونے دیں گے ، مراد علی شاہ

سندھ میں بڑی محنت سے امن قائم کیا ، صورتحال خراب نہیں ہونے دیں گے ، مراد علی شاہ
August 25, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے سندھ میں بڑی محنت سے امن قائم کیا۔ صورتحال کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ مرادعلی شاہ نے کہا افغان صورتحال کے پیش نظر پولیس صوبے میں ضروری اقدامات کرے۔ سب نے بڑی محنت سے صوبے خاص طور پر کراچی میں امن قائم کیا ہے۔ اب اس امن کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پولیس جرائم کی وارداتوں کی ماہانہ رپورٹ میڈیا میں جاری کرے۔ یہ بھی کہا کہ سندھ کے پروجیکٹس پر کام کرنے والے بیرون مملک کے شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ اغوا کے 5 کیسز صوبے میں رپورٹ ہوئے۔ ان کیسز میں چار ایسے ہیں جن کو خواتین کی آواز میں بات کر کے اغوا کیا گیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ اغوا کاروں کے گروپ کے قریب ہیں اور بہت جلد انہیں گرفتار کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بابا بھٹ اور شمس پیر کا دورہ کیا اور تقریب میں شریک ہوئے۔ انہوں نے صالح آباد اور شمس پیر کی ڈرینیج سسٹم کے لئے پچیس ملین روپے کی اسکیم کا اعلان کیا۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ انہوں نے جزیروں کی لیز کے لیے بورڈ آف ریونیو کو ہدایت دے دی ہے۔ بابا جزیرے پر کھیل کا میدان، پانی کی اسکیم اور ایک آر او پلانٹ دیں گے۔