Saturday, April 20, 2024

کنگسٹن ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 49 رنز بنا لیے

کنگسٹن ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 49 رنز بنا لیے
August 24, 2021 ویب ڈیسک

جمیکا (92 نیوز) کنگسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز نے 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ پر 49 رنز بنا لیے۔

  دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان  کی پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ  کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 150 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے  تین کھلاڑی  آؤٹ 39 رنز سے  پہلی نامکمل اننگز کو آگے بڑھایا تو نائٹ واچ مین الزاری  جوزف 45 رنز کے مجموعی اسکور پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بونر اور بلیک ووڈ نے کچھ مزاحمت دکھائی  لیکن دونوں کے آؤٹ ہونے پر ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 150 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بونر 37 اور بلیک ووڈ 33 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے کیرئیر بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں ۔ محمد عباس نے تین شکار کیے۔

پاکستان نے 152 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 176 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر  کر دی۔ عمران بٹ 37 اور بابر اعظم 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

چوتھے روز کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنا لیے۔ کریگ بریتھویٹ 17 اور الزاری جوزف 8 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ میزبان ٹیم کو  جیت کے لیے مزید 280 رنز درکار ہیں۔