Friday, March 29, 2024

جو بائیڈن اور بورس جانسن میں ٹیلی فونک رابطہ ، افغانستان چھوڑنے کے خواہش مند تمام افراد کو نکالنے پر اتفاق

جو بائیڈن اور بورس جانسن میں ٹیلی فونک رابطہ ، افغانستان چھوڑنے کے خواہش مند تمام افراد کو نکالنے پر اتفاق
August 24, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں افغانستان چھوڑنے کے خواہش مند تمام افراد کو نکالنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں میں کابل ایئرپورٹ پر موجود برطانوی و امریکی سہولت کاروں کے مسائل پر بھی بات ہوئی۔ افغانستان سے سفارتی تعلقات جاری رکھنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماوں نے جی 7 اور سلامتی کونسل کے ذریعے عالمی ردعمل ظاہر کرنے پر بھی اتفاق کیا۔