Thursday, April 25, 2024

شاہ محمود کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال، باہمی دلچسپی اُمور پر گفتگو

شاہ محمود کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال، باہمی دلچسپی اُمور پر گفتگو
August 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے او آئی سی کی جانب سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مستقل مندوبین کا ہنگامی اجلاس بلانے پر سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے فرمانروا، خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شاہ محمود نے کہا، پُرامن افغانستان، نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی تعمیر نو کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے سعودی ہم منصب کو کابل سے انخلا میں پاکستانی معاونت سے متعلق بھی آگاہ کیا۔