Friday, April 26, 2024

امریکی انخلا میں تاخیر پر نتائج کے ذمہ دار صدر بائیڈن ہونگے، افغان طالبان

امریکی انخلا میں تاخیر پر نتائج کے ذمہ دار صدر بائیڈن ہونگے، افغان طالبان
August 23, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا، امریکا نے انخلا میں تاخیر کی تو نتائج کے ذمہ دار امریکی صدر بائیڈن ہونگے۔

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، امریکا کو 31 اگست تک افغانستان سے فورسز کا انخلا یقینی بنانا ہو گا۔

اُنہوں نے مزید کہا، انخلا میں توسیع کا مطلب یہ ہوگا کہ امریکا افغانستان پر قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ امریکا معاہدے پر پوراترے، انخلا میں تاخیرکا کوئی جواز نہیں ہے۔