Thursday, March 28, 2024

مردم شماری معاملہ، سندھ حکومت کا دوبارہ پارلیمنٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

مردم شماری معاملہ، سندھ حکومت کا دوبارہ پارلیمنٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ
August 23, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے سندھ کی مردم شماری کے معاملے پردوبارہ پارلیمنٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندھ حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھے گی۔

سندھ کی مردم شماری کےنتائج کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔ سندھ حکومت نے دوبارہ پارلیمنٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مردم شماری نتائج پر سندھ حکومت کے اعتراضات کے سبب بلدیاتی حلقہ بندیاں اور الیکشن زیر التوا ہیں۔ اس سےپہلے سندھ حکومت نے مردم شماری نتائج کے خلاف مئی میں ریفرنس پارلیمنٹ کو بھیجا تھا۔ تین ماہ گزرنے کے باوجود سندھ حکومت کے ریفرنس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہیں بلایا گیا۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ مردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر ایک اور خط اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھیں گے۔ سندھ حکومت کا دوسرا خط رواں ہفتے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کیا جائے گا۔

آئین پاکستان کی شق ایک سو چوون کے تحت صوبائی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو پارلیمان میں چیلنج کرسکتی ہے۔