Thursday, March 28, 2024

لندن میں جنید صفدر کی نکاح کی تقریب، شریف فیملی کے قریبی دوستوں وکاروباری شخصیات کی شرکت

لندن میں جنید صفدر کی نکاح کی تقریب، شریف فیملی کے قریبی دوستوں وکاروباری شخصیات کی شرکت
August 23, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی لندن میں نکاح کی تقریب منقعد ہوئی جس میں شریف فیملی کے قریبی دوستوں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس دوران ہوٹل کے باہر شریف فیملی کے مخالفین نے احتجاج بھی کیا۔

نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر سابق چیئرمین احتساب بیورو سیف الرحمٰن کی صاحبزادی عائشہ سیف سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ نکاح کی تقریب لندن کے فائیو سٹار ہوٹل میں ہوئی۔ جس میں شریف فیملی اور قریبی عزیرواقارب نے شرکت کی۔ مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شادی میں شرکت کی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں۔

تقریب کے دوران ہوٹل کے باہر ہنگامہ آرائی بھی دیکھنے کو ملی۔ ہوٹل کے باہر کئی افراد شریف فیملی کے خلاف احتجاج کے لیے اکٹھے ہوئے تو پہلے سے موجود لیگی کارکنوں سے ان کا جھگڑا ہو گیا، اس دوران کئی افراد زخمی ہوئے لیگی کارکنوں سے لڑائی کے دوران پولیس طلب کر لیا۔

پولیس کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور لیگی کارکنان اور احتجاج کرنے والوں سے بیانات لیے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جنید صفدر کی شادی میں تقریب میں شریف فیملی کے افراد سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب ہائیڈ پارک کارنر پر واقع ہوٹل میں ہوئی جونواز شریف کی رہائش گاہ سے صرف چند منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔ شادی کے کارڈ پر مہمانوں کیلئے آمد کا وقت چھ بجے شام درج تھا تاہم لوگوں کی آمد کا سلسلہ رات آٹھ بجے تک جاری رہا۔