Tuesday, April 23, 2024

لاہور، رکشہ ڈرائیور کی دوست کیساتھ ملکر مسافر خاتون اور بیٹی سے مبینہ زیادتی

لاہور، رکشہ ڈرائیور کی دوست کیساتھ ملکر مسافر خاتون اور بیٹی سے مبینہ زیادتی
August 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) صوبائی دارلحکومت میں رکشہ ڈرائیور نے دوست کے ساتھ ملکر مسافر خاتون اور اسکی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آگیا، رکشہ ڈرائیور نے دوست کے ساتھ ملکر مسافر خاتون اور اسکی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

وہاڑی کی رہائشی خاتون نے 15 سالہ بیٹی کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ سے صدر کینٹ جانے کیلئے رکشہ کرایا۔ ڈرائیور دھوکے سے ویرانے میں لے گیا اور ماں بیٹی کو جبری زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مبینہ زیادتی کے بعد رکشہ ڈرائیور اور اس کا دوست موقع سے فرار ہو گئے۔

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کہتے ہیں متاثر خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔