Tuesday, April 16, 2024

خواجہ برادران کیخلاف پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی

خواجہ برادران کیخلاف پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی
August 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کیخلاف پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت بغیر کارروائی 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بغیر کارروائی کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، افغان معاملے پر پارلیمنٹ کا اجلاس تک نہیں بلا یاگیا، مسلسل کیس بھگت رہے ہیں، قید تک کاٹ لی، کیا صرف اپوزیشن کے ارکان کا ہی احتساب ہونا ہے۔