Thursday, April 25, 2024

دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کے 3 وکٹ پر 39 رنز، پاکستان کیخلاف 263 رنز کا خسارہ

دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کے 3 وکٹ پر 39 رنز، پاکستان کیخلاف 263 رنز کا خسارہ
August 23, 2021 ویب ڈیسک

جمیکا (92 نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں آج چوتھے دن کا کھیل ہوگا، ویسٹ انڈیز اپنی پہلی اننگز انتالیس رنز تین وکٹوں کے نقصان سے آگے بڑھائے گی، ویسٹ انڈیز کو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 263 رنز درکار ہیں۔

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن فواد عالم نے ایک بار پھر اپنی کلاس ثابت کردی۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈین باؤلرز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، فواد عالم نے 124 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے کیرئیر کی پانچویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔

تیسرے دن بھی میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا،پاکستان نے پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز پر ڈیکلیئر کر دی۔

کپتان بابر اعظم نے 75 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور کیمارروچ نے تین، تین، جیسن ہولڈر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیزاپنی پہلی اننگز کے آغاز پر ہی تین وکٹیں گنوا بیٹھی۔ کریگ بریتھویٹ 4، کائرن پاؤل 5، روسٹن چیز 10 رنز بناسکے۔

شاہین شاہ آفریدی نے دو اور فہیم اشرف نے ایک شکار کیا۔

ویسٹ انڈیز کو ابھی بھی پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 263 رنز درکار ہیں۔