Friday, April 19, 2024

ہماری حکومت نے قومی وسائل کو عوام کی امانت سمجھ کر استعمال کیا، احسن اقبال

ہماری حکومت نے قومی وسائل کو عوام کی امانت سمجھ کر استعمال کیا، احسن اقبال
August 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حکومت پر کڑی تنقید کی، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ، ہماری حکومت نے قومی وسائل کو عوام کی امانت سمجھ کر استعمال کیا۔

 

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے تنقیدی توپوں کا رخ حکومت کی جانب موڑ لیا، ماڈل ٹاون میں مریم اورنگزیب اور عطاء تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنماء احسن اقبال بولے حکومت نے 2018 سے ملک پر معاشی اور اقتصادی تباہی مسلط کر رکھی ہے، حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا، ہماری بنائی ہوئی موٹر ویز پر لوگ سفرکر تے ہیں تو دعائیں دیتے ہیں، ہمارے توانائی کے لگائے گئے منصوبوں کو بند کر دیا جائے تو 18 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ شروع ہو جائیگی۔

احسن اقبال نے مزید کہا، کل شہباز شریف اور میرے خیال ایک نیا سکینڈل کھڑا کیا گیا ، شہباز شریف کے خلاف کیس بنایا گیا کہ انہوں نے میرے بھائی کو نوازا گیا ، گزشتہ تین سال سے ہمارے خلاف کردار کشی کی مہم چل رہی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب بولیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ دفن ہوگیا، شہباز شریف کے جن منصوبوں پر کورٹ شفافیت کے سڑٹیفیکٹ دئے چکی اس پر کرپشن کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلی میل سے شہباز شریف فیملی کے اکائونٹس کھنگالے گئے لیکن کورٹ میں کچھ ثابت نہیں ہوا،جن منصوبوں سے اے ٹی ایمز کی جیبیں بھری جاتی ہیں وہ منصوبے بند نہیں ہوتے۔