Thursday, March 28, 2024

شمالی وزیرستان آپریشن میں دہشتگرد ہلاک، بلوچستان بارودی سرنگ دھماکے میں کیپٹن کاشف شہید

شمالی وزیرستان آپریشن میں دہشتگرد ہلاک، بلوچستان بارودی سرنگ دھماکے میں کیپٹن کاشف شہید
August 22, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈٰی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ بلوچستان میں گچک کے علاقے ٹوبو میں بارودی سرنگ دھماکے میں کیپٹن کاشف شہید اور 2 جوان شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی اور مکمل خاتمے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

بلوچستان میں گچک کے علاقے ٹوبو میں دہشتگردوں نے ایک اور مذموم کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشت گردوں کی لگائی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کےنتیجے میں کیپٹن کاشف شہید اور 2 جوان زخمی ہو گئے، زخمی جوانوں کو خضدار میں قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔