Thursday, April 18, 2024

بیرونی قوتیں پاکستان میں دہشت گردوں کی حمایت سے باز آجائیں،چین کی وارننگ

بیرونی قوتیں پاکستان میں دہشت گردوں کی حمایت سے باز آجائیں،چین کی وارننگ
August 22, 2021 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) چین نے وارننگ دیتے ہوئے کہا، بیرونی قوتیں پاکستان میں دہشت گردوں کی حمایت سے باز آجائیں۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق بیرونی قوتوں کے پاکستان میں دہشت گردوں کی حمایت کےشواہد ملے تو چین سزا دے گا۔امریکا اور بھارتی قوتیں چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کونقصان پہنچانے کےلیے پاکستان میں مداخلت کرنا چاہتی ہیں۔

چین نے پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کا بھی اعلان کردیا۔