Friday, April 26, 2024

مریم اورنگزیب کا عمران خان کو چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے بننے کا مشورہ

مریم اورنگزیب کا عمران خان کو چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے بننے کا مشورہ
August 21, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کو چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے بننے کا مشورہ دے دیا۔

مریم اورنگزیب نے چیلنج دیا شہباز شریف کے منصوبوں سے کرپشن ڈھونڈ کر دکھائیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران صاحب ایجنٹ، ٹاؤٹ بٹھائیں اورپتہ کرائیں شہبازشریف نے کتنے پیسے بچائے؟، شہبازشریف نے منصوبوں میں قوم کے 1000 ارب روپے کی خالص بچت کی۔

اُنہوں نے کہا، شہبازشریف نے 3سال کی کارکردگی پر بیان دیا، اس پر نیب کا نوٹس جاری کرادیا؟، دس ارب کا جھوٹ بولنے پر عمران صاحب نے معافی مانگی، پہلے اس کا جواب دیں؟ کھربوں کے الزامات سے اب چالیس لاکھ کے گملوں پر آگئے۔