Friday, April 26, 2024

افغانستان کی صورتحال اور مہاجرین کی آمد کے خدشات پر تشویش ہے، مراد علی شاہ

افغانستان کی صورتحال اور مہاجرین کی آمد کے خدشات پر تشویش ہے، مراد علی شاہ
August 21, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ افغانستان کی صورتحال اور مہاجرین کی آمد کے خدشات پر تشویش ہے، وفاقی حکومت کے دعوے اپنی جگہ ہم دہشت گردی اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لئے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

کراچی میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق خاندان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ شیر پاؤ کالونی پہنچے، اور دہشت گردوں کی گرفتاری کا یقین دلانے کے ساتھ شہدا کے لواحقین کو دس لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا، دہشت گردوں نے یوم آزادی کے موقع پر خواتین وبچوں کو نشانہ بنایا، ان کا غم پوری قوم کا غم ہے، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

وزیراعلی مرادعلی شاہ نے شہدائے مواچھ گوٹھ کے اہلخانہ کو بتایا کہ پولیس دہشتگردوں کی گرفتاری تک سکون سے نہیں بیٹھے گی۔ زخمیوں کا علاج بیرون ملک کرانا پڑا تو سندھ حکومت اخراجات دے گی۔

وزیراعلی مرادعلی شاہ نے ابراہیم حیدری کا بھی دورہ کیا، اور فشرفوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ کے انتقال پر ورثا سے تعزیت کی۔