Saturday, April 20, 2024

لاہور میں رکشے پر سوار خاتون سے دست درازی کرنیوالے ملزم کی شناخت کرلی، فیاض الحسن

لاہور میں رکشے پر سوار خاتون سے دست درازی کرنیوالے ملزم کی شناخت کرلی، فیاض الحسن
August 21, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں، لاہور میں رکشے پر سوار خاتون سے دست درازی کرنے والے ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے بتایا، گریٹر اقبال پارک واقعہ میں 28 ہزار افراد کی جیو فینسنگ کی گئی۔

اُنہوں نے کہا، ٹک ٹاکر کے قریب 350 افراد کو ٹریس کر لیا۔ 100 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت ملزموں کو قرار واقعی سزا دلوائے گی۔