Friday, April 26, 2024

افغانستان صورتحال پر مشاورت جاری رکھیں گے، شاہ محمود کا ترک، روسی اور جرمن وزرائے خارجہ سے اتفاق

افغانستان صورتحال پر مشاورت جاری رکھیں گے، شاہ محمود کا ترک، روسی اور جرمن وزرائے خارجہ سے اتفاق
August 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک، روسی اور جرمن وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود کا مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت بیلجیئم کی نائب وزیراعظم اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے بھی رابطہ ہوا، افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان کی افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے انتھک کاوشیں جاری ہیں۔ وزیر خارجہ کے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

وزیر خارجہ 25 اگست کو تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کے دورہ پر روانہ ہونگے

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود چار ملکی دورے پر 25 اگست کو روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کا اہم دورہ کریں گے۔

 کریں گے۔