Friday, March 29, 2024

مودی حکومت پاکستان سے بات کرے ورنہ افغانستان جیسی صورتحال ہوجائیگی، محبوبہ مفتی

مودی حکومت پاکستان سے بات کرے ورنہ افغانستان جیسی صورتحال ہوجائیگی، محبوبہ مفتی
August 21, 2021 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کو خبردار کردیا۔

محبوبہ مفتی نے کہا، مودی حکومت پاکستان سے بات کرے ورنہ افغانستان جیسی صورت حال ہوجائے گی۔ اُنہوں نے کہا، مقبوضہ وادی کے لوگوں کی برداشت ختم ہوگئی تو بھارت مٹ جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا، مودی نے مقبوضہ کشمیر کو تقسیم کرکے جو کچھ لوٹا ہے وہ واپس کرنا پڑے گا ورنہ بہت دیر ہوجائے گی۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہا، افغانستان سے امریکا جیسی سپر پاور کو بھی بوریا بستر گول کرنا پڑا ہے،  مودی نے مقبوضہ کشمیر کو تقسیم کرکے جو کچھ لوٹا ہے وہ واپس کرنا پڑے گا ورنہ بہت دیر ہوجائے گی۔