Thursday, April 25, 2024

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد
August 21, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اپنایا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انسداد دہشت گردی کی دفعات عائد نہیں ہوتیں۔ پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچی تھی۔ ماڈل ٹاؤن میں کسی قسم کی کوئی دہشتگردی نہیں ہوئی۔ عدالت انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کر کے کیس کو سیشن عدالت منتقل کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر درخواست خارج کی۔